رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں آج سے ملک بھر میں اضافہ ، اتنی ہوئی قیمت: جانیں یہاں
09:21AM Sat 1 Jun, 2019
رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں یکم جون سے ملک بھر میں اضافہ ہوجائیگا اوربغیر سبسڈی والا رسوئی گیس سلنڈر آج سے 25روپئے اور سبسڈی والا گیس سلنڈر ایک روپئے 23پیسے مہنگا ہوجائیگا۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی پریس ریلیز میں بتایاگیاہے کہ قومی راجدھانی دہلی میں یکم جون سے سبسڈی والاگیس سلنڈر 497روپئے 37پیسے کا ملے گا ۔مئی میں اسکی قیمت 496روپئے 14پیسے تھی ۔اس کے ساتھ ہی دہلی میں بغیر سبسڈی والے گیس سلنڈر کی قیمت میں 25روپئے کا اضافہ کیاگیاہے۔مئی میں اسکی قیمت 712روپئے 50پیسے تھی جوجون میں بڑھ کر 737روپئے 50پیسے ہوجائیگی ۔
انڈین آئل نے بتایاکہ بین الاقوامی بازار میں رسوئی گیس کی قیمتوں میں تبدیلی اور ڈالر کے مقابلہ روپئے کے زرمبادلہ کی شرح میں آئی تبدیلی کے مد نظر رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیاہے ۔