میسور کے دسہرہ تقریبات میں پہلی مرتبہ اردو مشاعرہ شامل 

04:02PM Thu 14 Sep, 2017

26 ستمبر بروز منگل میسور کے گولڈن پالیس فنکشن ہال میں آل انڈیا مشاعرہ میسور (بھٹکلیس نیوز)میسور کے بین الاقوامی شہرت یافتہ دسہرہ تقریبات میں امسال اردو مشاعرہ کو شامل کیا گیا ہے۔اس مشاعرے کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے لئے اور اس مشاعرہ کے ایک یادگار اور تاریخی مشاعرہ بنانے کے لئے ریاستی وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا کی ہدایت پر میسور ضلع کے ڈپٹی کمشنر مسٹر رندیپ جو دسہرہ اسپشل آفیسر بھی ہیں نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ اس کمیتی کا پہلا اجلاس میسور کے نلسن منڈیال روڈ میں واقع ہوٹل ریجانٹا میں کل بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب منعقد کی گئی۔ جس میں مشاعرہ کی تیاریوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف امور پر بحث کی گئی۔ جس کے بعد مورخہ 26 ستمبر بروز منگل میسور بنگلور روڈ پر واقع گولڈن پیالیس فنکشن ہال میں رات 9-00 بجے دسہرہ مشاعرہ منعقد کرنا طے پایا۔ مشاعرے کے تعلق سے تفصیل عنقریب اعلان کیا جائیگا۔