مصری ٹی وی نے سعودی عرب کے بادشاہ کے بارے میں تہلکہ خیز دعوی کردیا

12:23PM Tue 6 Jan, 2015

بھٹکلیس نیوز/06جنوری ،15 قاہرہ  (ایجنسی)مصر ی ٹی وی "النہار"نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز  السعودیہ اہم ترین اعلان کرنے والے ہیں کہ وہ اقتدار چھوڑ رہے ہیں ، نوے سالہ سعودی فرمانراو کو طبیعت ناساز ہو نے پر دارالحکومت  ریاض کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں مصری ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں کے علاوہ امریکی ماہرین بھی انکی دیکھ بھال کیلئے موجود ہیں ، وہ یکم اگست 2005ء کو مسند اقتدار پر جلوہ افروز ہو ئے اور گزشتہ سال مارچ میں انہوں نے شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو نائب ولی عہد مقرر کر دیا تھا ، وہ  مملکت سعودی عرب کے بانی ابن سعود کے 37بیٹوں میں سے ایک ہیں ، انکی چار شادیاں ہو ئیں اور وہ سات بیٹوں اور 15بیٹیوں کے باپ ہیں ۔ ع۔ح۔خ