جموں وکشمیر: اسکولوں میں رامائن، گیتا لازمی کرنے کے احکامات کو حکومت نے لیا واپس، سیاسی جماعتیں کررہی تھیں تنقید

02:16PM Tue 23 Oct, 2018

جموں وکشمیرحکومت نے محکمہ تعلیم کی طرف سے اسکول، کالج اورلائبریری میں اردو میں گیتا اوررامائن کی کتابیں خریدنے کے حکم کو واپس لے لیا ہے۔ جموں وکشمیرحکومت کے اس حکم کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا، جس کے بعد چیف سکریٹری کے احکامات پراس حکم کوواپس لے لیا گیا۔
آرڈرمیں واضح طورپرکہا گیا تھا کہ یہ کتابیں اسکول کالج اورعوامی طورپرلائبریری میں دستیاب رہنی چاہئے۔ جموں وکشمیر کے اسکول محکمہ تعلیم کی 4 اکتوبرکوہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جموں وکشمیر میں محکمہ تعلیم کی طرف سے اسکول، کالج اورلائبریری کو اردو میں لکھی شریمد بھاگوت اوررامائن کی کتابیں خریدنے کے احکامات دیئے ہیں۔ اس حکم میں ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ سروانند کول پریمی کی کتابیں خریدی جائیں۔
جموں وکشمیر کے اسکول محکمہ تعلیم کی 4 اکتوبرکوہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا تھا، جس کے احکامات اب جاری کئے گئے ہیں۔ حالانکہ محکمہ تعلیم کے اس حکم پرسابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے سوال اٹھائے تھے۔ اس کے علاوہ دوسری پارٹیوں کے لیڈران نے بھی حکومت کی تنقید کی تھی۔