فلسطینی ریاست کے پاسپورٹ کی تیاری کا آغاز

04:15PM Tue 22 Dec, 2015

فلسطین کی سفارتی دستاویزات تبدیل گذشتہ ستمبر میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر فلسطینی اتھارٹی کا پرچم لہرائے جانے کے بعد پہلی بارعالمی ادارے میں فلسطینی ریاست کی باضابطہ رکنیت کی راہ ہموار ہوئی۔ سفارتی محاذ پر فلسطینی ریاست کی ایک تازہ پیش رفت کا اعلان حال ہی میں صدر محمود عباس نے یونانی وزیراعظم ’’الیکسیس زیبراس‘‘ سے ایتھنز میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران یہ کہہ کر کیا کہ عنقریب فلسطینی ریاست کا پاسپورٹ بھی منظرعام پر لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں قائم فلسطینی قونصل خانوں اور ہائی کمیشنز میں سفارتی دستاویزات ’’مملکت فلسطین‘‘ کے نام سے مہربند کر دی گئی ہیں۔ نئی دستاویزات میں فلسطینی اتھارٹی کی جگہ ’ ریاستِ فلسطین‘ کا نام رکھا گیا ہے۔ اگلے ایک سال کے دوران فلسطینی ریاست کا پاسپورٹ بھی تیار کر لیا جائے گا۔