بی جے پی نے بدعنوان لیڈروں کو ٹکٹ کیوں دیا: راہل گاندھی
12:54PM Mon 13 Feb, 2017
ہریدوار، (بھٹکلیس نیوز)اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات 2017کے لیے تمام پارٹیاں زورو شورو سے تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔کانگریس کی جانب سے پارٹی نائب صدر راہل گاندھی نے ہری دوار میں روڈ شو کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی سے سوال کیا کہ آخر جن پر بدعنوانی کے الزامات ہیں ،ان لیڈروں کو بی جے پی میں کیوں لیاگیا؟انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم مودی بدعنوانی سے لڑنے کی بات کہہ رہے ہیں تو پھر ایسے لیڈروں کو ٹکٹ کیوں دیا؟وہیں اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی نے گڑھوال کے شر ی نگر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ کی ترقی ہو گئی ،لیکن اتراکھنڈ پچھڑا ہوا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 12مارچ کے بعد کانگریس کی حکومت نہیں رہے گی،یہ حکومت سابقہ ہو جائے گی۔ریاستی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے مودی نے کہا کہ ریاست میں سیاحت کے لیے موجودہ حکومت نے کچھ نہیں کیا،کیدار-بدری ناتھ کے دروازے بند ہو جاتے ہیں ،تب اشتہار دیا جاتا ہے،مرکزی حکومت ریاست میں ریلوے پر بھی کافی کام کرنا چاہتی ہے اور وہ یہاں ریلوے میں نیٹ ورک کھڑا کرنے کے لیے کوشاں ہے ،بتا دیں کہ آئندہ 15؍فروری کو اتراکھنڈ اسمبلی کے انتخابات ہونے ہیں۔