کورونا ویکسین سے ’بانجھ پن‘ کی افواہ پر وزارت صحت نے پیش کی وضاحت
02:42PM Tue 22 Jun, 2021
ہندوستان میں جب سے کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع ہوئی ہے، تب سے اب تک ویکسین کو لے کر کئی طرح کی افواہیں سامنے آ چکی ہیں۔ اس درمیان ایک افواہ یہ بھی سننے کو ملی ہے کہ ویکسین لگانے سے بانجھ پن ہوتا ہے۔ اس دعوے پر وزارت صحت کی وضاحت سامنے آئی ہے۔ ایسے کسی بھی طرح کے دعوے کو وزارت صحت نے سرے سے خارج کر دیا ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ ایسا کوئی بھی سائنسی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے جو یہ ثابت کرتا ہو کہ کورونا ویکسین کی وجہ سے بانجھ پن ہوتا ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس طرح کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں فکر ظاہر کی گئی تھی کہ ٹیکہ کاری کی وجہ سے مردوں، خواتین میں بانجھ پن کی دقت پیدا ہو سکتی ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ کچھ وقت میں میڈیا رپورٹس میں فرنٹ لائن ورکرس، ہیلتھ کیئر ورکرس میں غلط فہمی اور دیگر باتوں کی فکر کو لے کر ایشو اٹھا گیا تھا۔ پولیو اور دیگر ٹیکہ کاری مہم کے دوران بھی اس طرح کی باتیں سامنے آئی تھیں۔
𝐂𝐎𝐕𝐈𝐃𝟏𝟗 𝐕𝐚𝐜𝐜𝐢𝐧𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧: 𝐌𝐲𝐭𝐡𝐬 𝐕𝐬. 𝐅𝐚𝐜𝐭𝐬 To Read more : https://t.co/fu9WKwoVne pic.twitter.com/8X9F94Gyee — Ministry of Health (@MoHFW_INDIA) June 21, 2021
دعوے پر صفائی پیش کرتے ہوئے وزارت صحت نے بتایا کہ سبھی ٹیکوں کو پہلے ہی ٹیسٹ کیا گیا ہے ہر طریقے سے اس کی جانچ کی جا چکی ہے۔ وزارت کے مطابق ان کی تفصیلی جانکاری ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکہ کاری کو لے کر نیشنل ایکسپرٹ گروپ نے یہ اپیل کی تھی کہ حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی خواتین کے لیے بھی ٹیکہ کاری لازمی ہے۔ گروپ نے یہ بھی کہا تھا کہ بچوں کے تحفظ کے لحاظ سے یہ بے حد اہم ہے۔