ہائی کورٹ میں ملازمین کی بھاری کمی:جسٹس ایس کے مکھرجی
02:26PM Sun 19 Mar, 2017
بنگلور،(بھٹکلیس نیوز)چیف جسٹس جسٹس ایس کے مکھرجی نے ہائی کورٹ میں معاون عملے کی کمی کا پھر دکھڑا رویا۔ انہوں نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر ریاستی حکومت عدالتوں میں ججوں کی بھرتی کو کیوں لٹکائے ہوئے ہے۔ انصاف اور قانون پر منعقدہ قومی کانفرنس میں جسٹس مکھرجی نے کہا کہ عدالتوں بہت سے عہدے خالی ہیں مگر ان پر تقرریاں نہیں ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے انصاف کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انصاف کو لے کر تاخیر کی حالت بھی اسی وجہ سے ہے۔