لاک ڈاؤن میں ڈھیل کے بعد بھٹکل تعلقہ میں سڑک حادثات کا سلسلہ شروع: دو مختلف حادثات میں پانچ زخمی

04:22PM Wed 17 Jun, 2020

بھٹکل: 17 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہوچکی ہے جس کے ساتھ ہی تعلقہ میں سڑک حادثات کا سلسلہ بھی جاری ہوچکاہے۔ تعلقہ میں کل رات سے آج صبح تک دو مختلف سڑک حادثات پیش آئے ہیں جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن کا تعلق منکی سے ہے۔ پہلا حادثہ منکولی قومی شاہراہ پر کل رات پیش آیا جہاں واقع راگھویندر مٹھ کے پاس ایک بے قابو کار الیکٹرک کھمبے سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں کار کے اگلے حصہ کو نقصان پہنچا ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دوسرا حادثہ آج صبح مرڈیشور کے بیلور میں پیش آیا جہاں ایک کار تیز رفتاری میں بے قابو ہوکر سڑک کنارے لگے بیریر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار پر سوار پانچ نوجوان زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ کار منکی سے مرڈیشور جارہی تھی کہ بے قابو ہوکر سڑک کنارے لگے بیریر سے ٹکرا گئی  اور پلتا کھاتے ہوئے نیجے بیس فٹ گہرائی میں جاگری۔ حادثہ میں زخمی پانچوں افراد کو پہلے آر این ایس لے جایا گیا جس کے بعد چاروں کو کنداپور لے جایا گیا اور شدید زخمی ایک نوجوان کو منی پال لے جایا گیا۔ اس حادثہ میں کار کو بہت نقصان پہنچا ہے۔