چکمگلورو میں عوام نے کی پی ایس آئی کی پٹائی؛ سات لوگ گرفتار

12:57PM Wed 1 Mar, 2017

بھٹکلیس نیوز / 01 مارچ، 17 منگلورو / (نامہ نگار)  چلتی کار کو پیچھے سے ٹکر مار کر نیچے اترنے والے رورل پولس تھانہ کے پی ایس آئی کی علاقہ کے لوگوں کے ذریعہ خوب پٹائی کرنے کا واقعہ یہاں پیش آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق پی ایس آئی گوی راج سول ڈریس پر کچھ تحقیقات کے لئے جارہے تھے کہ ان کی نجی کار نے ایک کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی، اور جب وہ نیچے اترے تو لوگ ان پر غصہ ہوگئے۔ بعد انہوں نے لوگوں سے کہا کہ میں یہاں کے دیہات پولس تھانہ کا پی ایس آئی ہوں  لیکن لوگوں نے اسے ایک چال سمجھی اور اتنے میں کار کے مالک نے ان کے گال پر زور دار تھپڑ رسید کردیا اور عوام بھی ان پر ٹوٹ پڑے اور ان کی پٹائی کے بعد ایک کمرہ میں انہیں بند کردیا۔ تاہم اس کی اطلاع پی ایس آئی نے پولس تھانہ کو دی جس کے بعد پولس فورس نے موقع پر پہنچ کر پی ایس آئی کو چھڑا لیا، لیکن عوام نے پی ایس آئی پر پستول دکھا کر ڈرانے کا الزام لگاتے ہوئے شاہراہ کو بند کرکے احتجاج کیا۔ حالات کو نازک ہوتا دیکھ کر ضلعی ایس پی اناملائی موقع واردات پر پہنچے اور لوگوں کو قابو میں کرنے کی کوشش کی لیکن عوام کی بڑھتی ضد کو دیکھ کر انہوں نے لاٹھی چارج کا حکم دے دیا جس کے بعد حالات قابو میں آگئے، انہوں نے مشتعل عوام کو قانون کے دائرہ میں رہنے اور شاہرہ کو بلاک نہ کرنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد ویڈیو میں دیکھ کر پی ایس آئی پر حملہ کرنے والے سات افراد پر کیس درج کیا گیا اس کے بعد مزید افراد پر بھی کیس درج کرنے کے امکانات ہیں۔ ان پر دفعہ 326،356،504، اور 506 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ (ترجمہ : اے جے اسدی)