ہندوستانی مصنف سشمیتا بینرجی کا افغانستان میں قتل

05:32AM Fri 6 Sep, 2013

پی ٹی آئی/بھٹکلیس نیوز 5 ستمبر 13 Indian-author-Sushmita-Banerjee-shot-dead-in-Afghanistanکابل: ہندوستانی مصنف سشمیتا بینرجی(49) کو انکے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔محکمہ پولس کے مطابق کچھ طالبان عسکریت پسندانکے گھر اچانک داخل ہوئے اور انکے خاوندوگھر میں موجود دیگر افراد کو رسیوں سے باندھ دیا اور سشمیتا بینرجی کو گھر سے باہر لے جاکر گولی مارکے ہلاک کردیا۔اور انکی لاش کو کسی مدرسہ کے قریب پھینک دیاگیا۔واضح رہے کہ سشمیتا بینرجی کی افغانستانی تاجر جانباز خان سے ملاقات پہلی مرتبہ کولکتہ میں ہوئی تھی بعد میں ان دونوں نے 1989ء میں شادی کرلی تھی جس کے بعدسشمااپنے شوہر کے ساتھ افغانستان منتعقل ہو گئی ۔پولس اعلی افسر کے مطابق سشما کو سید کملا نام سے بھی جانا جاتا تھاجو کہ پکتیکا میں ایک صحت کارکن طور پر خدمت انجام دیں رہی تھی ۔2003ء میں سسشما کے کردار پر بالی ووڈ نے"اسکیپ فرم طالبان" نامی ایک فلم بھی فلمائی تھی۔جس میں مشہور اداکارہ منیشا کورالہ نے سشما بینرجی کے کردار کو ادا کیا تھا۔تاہم اب تک کسی گروپ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔