آرایس ایس سربراہ نے پوچھا- کوئی جنگ نہیں پھربھی سرحد پرکیوں شہید ہورہے ہیں جوان؟
12:47PM Fri 18 Jan, 2019
آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ کوئی جنگ نہیں ہورہا ہے پھربھی ملک کی سرحدوں پرفوجی شہید ہورہے ہیں۔ آرایس ایس سربراہ نے'پرہارسماج جاگرتی سنستھا کے رجت جینتی پروگرام کےموقع پرناگپورمیں کہا کہ ایسا اس لئے ہورہا ہے کیونکہ ہم اپنا کام ٹھیک سےنہیں کررہے ہیں۔
موہن بھاگوت نےکہا کہ "ہندوستان کوآزادی ملنے سے پہلے ملک کے لئے جان قربان کرنے کا وقت تھا۔ آزادی کے بعد جنگ کے دوران کسی کوسرحدپرجان قربان کرنی ہوتی ہے، لیکن ہمارے ملک میں اس وقت کوئی جنگ نہیں ہے، پھربھی فوجی شہید ہورہے ہیں۔ کیونکہ ہم اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کررہے ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ "اگرکوئی جنگ نہیں ہے توکوئی وجہ نہیں ہے کہ کوئی فوجی سرحد پرجان گنوائے، لیکن ایسا ہورہا ہے۔ اسے روکنے اورملک کو عظیم بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جانے چاہئے"۔
آرایس ایس سربراہ نےکہا کہ لڑائی ہوئی توتمام سماج کو لڑنا پڑتا ہے۔ سرحد پرفوجی جاتے ہیں، سب سے زیادہ خطرہ وہ مول لیتے ہیں۔ خطرہ مول لینے کے بعد بھی ان کی ہمت قائم رہے، سازوسامان کم نہ پڑے۔ اگرکسی کی شہادت ہوگئی تواس کے اہل خانہ کوکمی نہ ہو، یہ فکرسماج کو کرنی پڑتی ہے۔