سعودی وزیر خارجہ کی تاریخی دورے پر بغداد آمد
02:22PM Sat 25 Feb, 2017
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سرکاری دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔
کرد جمہوری جماعت ( کے ڈی پی) سے وابستہ ایک ٹیلی ویژن چینل کردستان 24 نے اپنی ویب سائٹ پر ان کی بغداد آمد کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ عادل الجبیر 2003ء کے بعد عراق کا یہ پہلا دورہ کررہے ہیں۔
ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عراقی عہدہ داروں کے ساتھ داعش مخالف جنگ ،خطے پر ایرانی اثر ورسوخ اور عراق میں شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشد الشعبی کے کردار سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے والے تھے۔
سعودی عرب کے کسی اعلیٰ عہدہ دار کا 1990ء کے بعد عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔