منگلور میں عالمی درجہ کا مچھلی مارکیٹ زیر غور ۔جین

01:13PM Wed 11 Jun, 2014

بھٹکلیس نیوز / 11 جون،2014 منگلور ۔ریاستی وزیر برائے مچھلی پالن  ابھئے چندرا جین نے بتایا کہ تر قی یا فتہ شہر منگلور کے لئےعالمی درجہ کے  مچھلی  مارکیٹ کی بے حد ضرورت ہے،اس سلسلہ میں سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جا رہاہے۔ منگلور مچھلی پالن مرکز کا دورہ کر نےکے بعد محکمہ کی جانب سے منعقد پر وگرام سے خطاب کر تے ہوئے جین نے اس خیال کا اظہارکیا اور کہا کہ سمندر میں کر ے کی وجہ سے بوٹس کونقصان  پہنچ رہا ہے اور اسے صاف کر نے کاکام قبول کر نے والے کنٹرا کٹرس بھی کام ادھورا کر رہے ہیں ، انہوں نے بتا یا کہ وزیر اعلی سدا را میانے اس کام کے لئے محکمہ سے ہی ڈرجنگ مشین خریدنے کی ہدایت دی ہے جس سے تین اضلاع کو سہولت ہو گی ،انہوں نے کہا کہ مچھلی پالن اور ماہی گیروں کے مسائل کے سلسلہ میں حال ہی میں وزیر اعلی سدارامیاکے ساتھ ضلع کے ماہی گیر رہنما وں کی مو جود گی میں با ت کی گئی ہے، حکومت ماہی گیروں کے تحفظ  کی پابند ہے۔ جین نے بتا یا کہ کثیر تعداد میں بوٹ ٹہرانے تھرڈ فیس کے تعمیراتی کا موں کے خلاف ایک ادارہ نے اسٹے حا صل کیا ہے اس سلسلہ میں قانو نی کا ر روائی کی جا ئے گی ، ابھئے  چندرا جین نے بتایا کہ پچھلی مر کزی حکومت میں وزیر برائے مچھلی پالن شرد پوار نے بندرگاہ کی تعمیر کے لئے 151/کروڑ روپئے کی پیشکش مر کزکو روانہ کی تھی اب حکومت تبدیل ہو گئی ہے اسلئے اس گرانٹکو جاری کر نے کے  مطالبہ میں ایک وفد جلد ہی مرکز روانہ ہو گا A.H.k