سپریم کورٹ کی طرف سے قومی شاہراہ پر موجود شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم: بهٹکل میں چار شراب خانوں پر لگے گا تالا

03:23AM Wed 5 Apr, 2017

بھٹکلیس نیوز / 04 اپریل،2017 بھٹکل / (نامہ نگار) سپریم کورٹ کے ترمیمی حکم نامہ کے مطابق قومی شاہراہ سے دو سو میٹر حدود میں موجود شراب خانوں کو بند کیا جائے گا جس کے لئے جون تک کی آخری تاریخ دی گئی ہے۔  سپریم کورٹ نے اپنے پرانے فیصلہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس میں ترمیم کیا ہے اور اب پانچ سو کی جگہ  دو سو میٹر حدود میں کوئی بهی شراب خانہ، بار وغیرہ جیسی دکانوں کو نہ رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ اس فیصلہ کے بعد بهٹکل میں بهی چار شراب خانوں پر تالالگنے والا ہے جس میں رنگن کٹہ پر واقع ہوٹل فور سیزن، ساگر روڈ پر واقع سندهو وائنس، موڈ بهٹکل میں واقع ایم ایس آئی اور بندر روڈ ہر واقع رنگ وائنس شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کی چیف جسٹس جے ایس کهیبر والی بنچ نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 30جون تک کی مہلت دی جائے گی اور اس کے بعد اس سلسلے میں کڑی کارروائی انجام دی جائے گی۔