ریاست کے عوام رشوت خوری اور بد عنوا نیوں سے پاک جنتا دل ( یس ) کا دامن تھامنا چاہئے
03:22PM Fri 4 Aug, 2017
جنتا دل ( یس ) کے قومی جنرل سکریٹری محمد ظفر اللہ خان کی اپیل
میسور :(بھٹکلیس نیوز) یہاں میسور کے راجیو نگر میں واقع نرسمہاراجہ حلقہ جنتا دل ( یس ) مائنارٹی سیل کے صدر عمران کے دفتر میں جنتا دل ( یس ) کے قومی جنرل سکریٹری محمد ظفر اللہ خان کا 57 واں یوم پیدائش منایا ۔ظفر اللہ خان اپنی اہلیہ معہ دوستوں کے ہمراء میسور پہنچنے پر انکا پٹاخوں کی گونج کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر اپنے خیر خواہوں اور جنتا دل ( یس ) کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےٍ ٍٍٍظفر اللہ خان نے اپنے ہاتھوں سے کیک کاٹ کر اس وقت موجود اپنے خیر خواہوں اور جنتا دل ( یس ) کارکنوں میں تقسیم کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب محمد ظفر اللہ خان نے بتایا کہ ابھی ریاست کے عوام کے آگے صرف اور صرف رشوت ، بد عنوانیوں اور فرقہ پرستی سے پاک جنتا دل ( یس )ہی رہ گئی۔ کیونکہ اب ریاستی عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کو آزما لیا ہے ۔اور اب ایک موقع جنتا دل ( یس ) کو بھی دینا چاہئے۔ سابق وزیر اعظم شری ہچ ڈی دیوے گوڈا اور سابق ریاستی وزیر علی ٰ شری ہچ ڈی کمار سوامی کے دور اقتدار میں جو کچھ ریاست کی ترقی کے لئے اور عوام کی فلاح و بہبودی کے لئے کارگزاریاں کی گئیں وہ عوام کے سامنے ہیں۔ فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کی اور رشوت خور کانگریس ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ فرقہ پرستی ، رشوت خوری اور بدعنوانیاں سے سرشار بھارتیہ جنتا پارٹی کا دور بھی عوام نے دیکھا ہے اور ابھی موجودہ کانگریس کے صرف جھوٹے وعدے اور رشوت خوری ، لوٹ مار کی زندہ مثال ریاستی ایندھن وزیر ڈی کے شیوکمار کے ٹھکانوں سے کروڑوں کی مالیت کاسونا اور نقدی تین دنوں سے میسور سے لیکر دلی تک محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے ضبط کرلیا ہے۔ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ریاست کے عوام کو ان گزرتے ہوئے دور سے باخبر رہ کر صڑف اور صڑف پاک دامن ریاست اور رعوام کی حقیقی ہمدرد جنتا دل ( یس ) کے امیدواروں کو اکثریت سے کمایابی دلواکر پھر سے شری ہچ ڈی کمار سوامی کو اس ریاست کا وزیر اعلی ٰ بناناے چاہئے تاکہ ہماری آنے والی نسئلوں کا مستقبل روشن ہو اور غریبوں کی بے روزگاری اور مایوسی کو دور کیا جائے۔ عمران اور انکے دوست و احباب اور حلقہ نرسمہاراجہ کے جنتا دل ( یس ) کے کارکنوں کے اس تقریب کے لئے معقول انتظام کو سراہایا گیا۔ میسور کے سابق مئیر و کاروپوریٹر سندیش سوامی، میسور ضلع پنچایت کی صدر محترمہ نعیمہ سلطانہ، کارپوریٹر فیروز خان ، ٹی رامو، سابق کارپوریٹر قمر الدین کمال ، ریاستی جنتا دل ( یس ) کے نائب صڈر سید شفیع اللہ ، منڈیا کے کارپوریٹرس ، ریاستی جنتا دل ( یس ) کے سکریٹری محمد حارث اور بہت سے جنتا دل ( یس )کے قائدین اس موقع پر موجود تھے۔