اٹل بہاری واجپئی کی موت کی افواہ، سوشل میڈیا پرلوگوں نے دیا خراج عقیدت

04:44AM Fri 30 Mar, 2018

راجستھان میں جمعرات کو سابق پی ایم اٹل بہاری واجپئی کی موت کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔جئے پور ،جودھپور سمیت ملک بھر میں لوگوں نے وہاٹس ایپ گروپ پر بغیر اس تصدیق کئے یہ اطلاع سچ یا جھوٹ ،خراج عقیدت تک دے دیا۔حالانکہ  دیر رات تک اس اطلاع کی تصدیق نہی ہو سکی ۔وہیں کچھ لوگ سوشل میڈیا پر اسے فیک بھی بتاتے نظر آئے۔ بتادیں کی ستمبر 2015 میں بھی اس طرح کی افواہ اڑی تھی اور اڈیشہ کے بالاسور ضلع کے ایک پرائمری اسکول میں خراج عقیدت اجلاس تک کا انعقاد کر دیا گیا تھا۔واجپئی کو خراج کے بعد اسکول کی چھٹی بھی کر دی گئی تھی۔جب موت کی خبر جھوٹی نکلی تو ضلع کلیکٹر نے اسکول پرنسپل کو معطل کر دیا تھا۔