پرائم منسٹر ایل پی جی پنچایت اسکیم کے تحت بھٹکل میں پکوان گیس اور چولہوں کی تقسیم
03:50PM Fri 20 Sep, 2019
بھٹکل: 20 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں جمعرات کے دن بھٹکل اربن بینک میں پرائم منسٹر ایل پی جی پنچایت اسکیم کے تحت پکوان گیس اور اس کے چولہے تقسیم کیے گئے۔
رنجن انڈین ایجنسی، رفعت ایجنسی اور جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد اس پروگرام میں ایم ایل اے سنیل نائک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو دھویں کے چولہوں پر کھانا پکانے میں کافی تکلیفات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت پر بھی برا اثر پڑتا ہے اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم کے نام سے یہ اسکیم نکالی گئی ہے تاکہ عوام صحت مند رہیں۔
اس خاص پروگرام میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر جناب ساجد ملا اور اے ایس پی مسٹر نکھل بلاور بھی اپنے خیالا ت کا اظہار کیا ۔
اس پروگرام میں جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر رامچندر کنی، سی ڈی پی او سشیلا موگیر، وی پی بھرگھاو، رمیش بابو اور دیگر حضرات موجود تھے۔