اقلیتی حقوق پر اقلیتی کمیشن کی کانفرنس آج
12:37PM Tue 19 Dec, 2017
آج دہلی میں اقوام متحدہ کے اعلان کردہ یوم اقلیت کے موقعے دہلی اقلیتی کمیشن کی کانفرنس انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر واقع لودھی روڈ میں شام 4 بجے منعقد ہو رہی ہے ۔ اس اقلیتی حقوق کے بارے میں قومی اور بین الاقوامی تناظر میں سیر حاصل گفتگو ہوگی اور ہندوستان میں اقلیتی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی زیر بحث آئیں گی۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے مقررین میں پروفیسر زیڈ۔ ایم خان، سالار خان ایڈوکیٹ، وینود سی وی اور سکھ اسکالر ایس۔ ھرپال سنگھ شامل ہیں۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی صوبہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا ہوں گے۔