مایا وتی نے ایس پی پر پھوڑا مہا گٹھ بندھن توڑنے کا ٹھیکرا ، اب اکیلے ہی سبھی الیکشن لڑے گی بی ایس پی
11:58AM Mon 24 Jun, 2019
لوک سبھا انتخابات میں اتحاد کی شکست فاش کے لئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو مورد الزام ٹھہرانے کے ایک دن بعد بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پیر کو ایس پی سے اتحاد کو ختم کرتے ہوئےسبھی چھوٹے بڑے انتخابات تنہا لڑنے کا اعلان کردیا ۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا’’ ویسے بھی یہ بات اک دم واضح ہے کہ بی ایس پی نے سماج وادی پارٹی کے سبھی پرانے گلے شکوے کو بھلانے کے ساتھ ساتھ سال 2012۔17 میں سماجوادی حکومت کے بی ایس پی و دلت مخالف فیصلوں، پرموشن میں ریزرویشن مخالف کاموں اور بدحال نطم و نسق وغیر ہ کو درکنار کرکے ملک و مفاد عامہ میں سماج وادی کے ساتھ اتحاد کا دھرم پوری طرح سے نبھایا۔
لیکن لوک سبھا انتخابات کے بعد سماج وادی پارٹی کا برتاؤ بہوجن سماج پارٹی کو یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ کیا ایسا کر کے بی جے پی کو آگے شکست دینا ممکن ہوگا؟ جو ممکن نہیں ہے۔ لہذا پارٹی و تحریک کے مفاد میں اب بی ایس پی آگے ہونے والے سبھی چھوٹے بڑے انتخابات تنہا اپنے دم پر لڑے گی۔
لوک سبھا انتخابات میں اتحاد کی شکست فاش کے لئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو مورد الزام ٹھہرانے کے ایک دن بعد بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پیر کو ایس پی سے اتحاد کو ختم کرتے ہوئےسبھی چھوٹے بڑے انتخابات تنہا لڑنے کا اعلان کردیا ۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا’’ ویسے بھی یہ بات اک دم واضح ہے کہ بی ایس پی نے سماج وادی پارٹی کے سبھی پرانے گلے شکوے کو بھلانے کے ساتھ ساتھ سال 2012۔17 میں سماجوادی حکومت کے بی ایس پی و دلت مخالف فیصلوں، پرموشن میں ریزرویشن مخالف کاموں اور بدحال نطم و نسق وغیر ہ کو درکنار کرکے ملک و مفاد عامہ میں سماج وادی کے ساتھ اتحاد کا دھرم پوری طرح سے نبھایا۔لیکن لوک سبھا انتخابات کے بعد سماج وادی پارٹی کا برتاؤ بہوجن سماج پارٹی کو یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ کیا ایسا کر کے بی جے پی کو آگے شکست دینا ممکن ہوگا؟ جو ممکن نہیں ہے۔ لہذا پارٹی و تحریک کے مفاد میں اب بی ایس پی آگے ہونے والے سبھی چھوٹے بڑے انتخابات تنہا اپنے دم پر لڑے گی۔