حکومت ایک ہزار کا نیا نوٹ بہت جلد متعارف کرائیگی

03:04PM Fri 27 Jan, 2017

بھٹکلیس نیوز  / 27 جنوری،2017 نیو دہلی / (نامہ نگار) حکومت کی طرف سے بہت جلد ایک ہزار کے نئے نوٹ متعارف کئے جانے کی اطلاع   موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق  آر بی آئی ن کی طرف سے نئے ڈیزائن کے نوٹوں کو ترتیب دینے کام زور و شور سے جاری ہے اور اس کی پرنٹنگ کا کام بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔ یہ نوٹ پرانے نوٹ کے مقابلہ میں چھوٹا ہوگا لیکن اس میں حفاظتی انتظامات کے تعلق سے بہت ساری نئی چیزیں متعارف کی جائیں گی۔ اس کے رنگ اور ڈیزائن کے ساتھ ساتھ اس کو نابینا لوگوں کے پہچان میں آنے جیسا بنایا جائے گا ۔تاہم حکومت  نے اس کے لئے مزید وقت لگنے کی بات کہی ہے۔ خبرو ں کے مطابق دو ہزار کے نوٹ کے کھلے نہ ملنے کے سبب حکومت یہ کام تیزی سے انجام دے رہی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ سرکار نے 8 نومبر کی رات سے 500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹ بند کردیے تھے۔ جس کے بعد سےدو ہزار روپے کا نوٹ پہلی بار رواج میں لایا گیا  تھا۔ (ترجمہ : اے جے اسدی)