منڈگوڈ میں گلے میں سموسہ اٹک جانے سے نوجوان کی ہوئی موت
03:44PM Tue 30 Jun, 2020
منڈگوڈ: 30 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) منڈگوڈ میں سموسہ کھانے کے دوران گلے میں پھنس جانے سے اٹھارہ سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی ہے۔
اس نوجوان کی شناخت بیار جواکھلان داشدورج کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کا تعلق منگولیا سے ہے جو منڈگوڈ تبت کے کیمپ کے گمونگ گیسٹ ہاؤس کے کمرہ نمبر 2 میں رہائش پذیر تھا۔
اطلاعات کے مطابق سموسہ کھانے کے دوران اس کے گلے میں پھنس گیا اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ منڈگوڈ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔