جماعت اسلامی بھٹکل کی جانب سے جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تعاون کے ساتھ کھانے پینے کی ضروری چیزوں کی تقسیم

03:42PM Mon 13 Apr, 2020

بھٹکل: 13 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خدمت خلق اور بھٹکل تعلقہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب ساگر روڈ پر واقع گرام پنچاہیت علاقوں میں آج تقریبا 50 گھروں میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ نے جماعت اسلامی بھٹکل کے اس تعاون پر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے ذمہ دار جناب مولانا ایس ایم سید زبیر صاحب نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ان دنوں میں ہر فرد کھانے پینے کی چیزوں کے نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہے ایسے میں انسان ہونے کے سبب ایک دوسرے کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے اس موقع پر صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب مقامات پر پابندی ہونے کی وجہس سے کوئی چاہ کر بھی مدد نہیں کرپا رہا  ہے لیکن جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے خدمت خلق کے اس شعبہ کو یہاں آکر یہ کار خیر کرنے کا موقع ملا۔ اس موقع پر جناب محمد رضا مانوی صاحب، مسٹر ستیش کمار اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جناب فیاض ملا، موہن نائک، راگھویندر ہیبار، رضوان گنگاولی صاحب، جناب عتیق الرحمٰن شابندری، جناب قمرالدین مشائخ، سید شعیب ایس ایم، سید عزیر ایس ایم، سیفان آرمار وغیرہ موجود تھے۔