پرائیویٹ سیکٹرمیں حسنات کالج کی لائبریبری قابل ستائش
04:15PM Wed 26 Apr, 2017
اعلیٰ تعلیم یافتہ طلبہ کیلئے ڈجیٹل لائبریری کا منصوبہ زیر غور : تنویر سیٹھ
بنگلور ۔(بھٹکلیس نیوز) حسناب ایجوکیشن سوسائٹی نے مرحوم اے رزاق آدم سیٹھ کی کاوشوں سے جولائبریری حسنات زنانہ کالج میں قائم کی ہے وہ ایک مثالی لائبریری ہے ۔ پرائیویٹ کالجو ں کوایسی لائبریریاں اپنے یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کیلئے قائم کرنی ہیں ۔ لائبریری کا محکمہ چونکہ ان کی وزارت میںآتاہے وہ اس بات پرغور کریں گے کہ حکومت کے مالی تعاون سے پرائیویٹ کالجوں میں اور بڑے شہروں میں بھی ایسی لائبریریاں قائم کرکے عوام میں پڑھنے اورریسرچ کے شوق کوبڑھائیں۔آج حسنات زنانہ کالج کے گریجویشن ڈے کے موقع پر اخباری نمائندوں سے ملاقات کیدوران تنویر سیٹھ وزیر برائے اقلیتی امور واوقاف و تعلیم نے بتایا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس کالج لائبریری میں قیمتی ریفررنس کتابوں کے نوٹس زیراکس کرنے کی طالبات کو سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ جسے دیکھنے کے بعد اب وہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی سہولت کیلئے ڈجیٹل لائبریریاں حکومت کی جانب سے قائم کریں ۔ یہ کالج مسلم طبقہ کا ایک مثالی کالج ہے جہاں سے اب تک ایک لاکھ سے زائد طالبات نے گریجویشن کیا ہے او رگزشتہ چند برسوں سے یونیورسٹی لیول امتحانات میں یہاں کی طالبات رینک بھی حاصل کررہی ہیں جس کے لئے مرحوم آدم سیٹھ ، اسماعیل تابش اسے رزاق آدم میر یوسف علی آئی پی میں کوچنگ سنٹر بھی قائم ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے بھی رحمانیہ گروپ کے اشتراک سے اقلیتی طلباء کوآئی اے ایس ،آئی پی ایس ، آئی اے ایف جیسے کورس کیلئے ریاست میں چند تربیتی سنٹرس قائم کئے جانے والے ہیں ۔اعزازی مہمان فیضان عزیز سی ای او ٹاٹملی میڈس میڈیکل اسٹورس نے اپنے خطاب میں طالبات کو یہ پیغام دیا کہ تعلیم صرف روز گار حاصل کرنے کے مقصد سے حاصل نہ کیا جائے ساتھ ہی خود بھی کوئی سینئر پرینرسی یا کاروبار شروع کرنے کے مقصد سے حاصل کی جائے ۔حسنات ایجوکیشن سوسائٹی کے اعزازی سکریٹری اے وہاب خان نے اجلاس کی صدار ت کی پروگرام میں صدر اے حمید رزاق سیٹھ ، نائب صدر سعید منور ، اورعزیز قادر صاحب خزانچی، حاجی سلیمان سیٹھ بھی شریک رہے۔ پرنسپل ڈاکٹر سہیل اقبال نے خیر مقدمی تقریر کی اور اس کالج کی ترقی کی رپورٹ پیش کی۔