مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے پلوامہ سانحہ کی مذمت میں وزیر اعظم کو میمورنڈم؛ سخت کارروائی کا مطالبہ
04:23PM Sat 16 Feb, 2019
بھٹکل: 16 فوروری،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں آج بھٹکل تحصلدار کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کیا ہے جس میں ایسے شرپسند عناصر کو کچلنے کی مانگ کی گئی ہے۔
عصر بعد تحصلدار دفتر میں کثیر تعداد میں جمع ہونے والے عوام سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب الطاف کھروری نے کہا کہ یہ بڑی بزدلانہ حرکت ہے۔ جنرل سکریٹری نے اسے انسانیت کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف کے جوان ہماری قوم کی شان ہیں ان کا نقصان ملک کا نقصان ہے۔
انہوں نے اس موقع پر مرنے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی جتائی اور حکومت ہند سے انہیں بھر پور مدد دینے کی درخواست کی۔
اس کے علاوہ اس موقع پر مشہور صحافی جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب، جناب محمد رضا مانوی ساحب اور تنظیم کے نائب صد جناب عنایت اللہ شابندری صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس کی خوب مذمت کی۔
عمران لنکا صاحب نے تحصلدار کے سامنے میمورنڈم پڑھ کر سنایا۔ جبکہ اس موقع پر مولانا عزیز الرحمان رکن الدین، جناب صدیق ڈی ایف، انجمن پی یو کالج سکریٹری محسن شابندری، انجمن کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شابندری اور دیگر حضرات موجود تھے۔