رافیل سودے پر ایئر فورس چیف نے کی حکومت کی حمایت ، کہا ۔ ہندستان کے سامنے ہے شدید خطرہ
01:41PM Wed 12 Sep, 2018
Share:
ایئر فورس کے چیف مارشل بریندر سنگھ دھنوا نے متنازع رافیل ڈیل کے مسئلے پر حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم ایئر فورس لے لڑاکو طیاروں کے گھٹتے بیڑے کو بڑھانے کیلئے کیا گیا ہے۔ دنھوا نے ' آئی اے ایف فورس اسٹرکچر 2035 " سمینار میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ رافیل فائٹر جیٹ اور ایس ۔400 میزائیل ڈفینس سسٹم کو مہیہ کراکر ہندستانی ایئر فورس کو اور بھی مضبوطی حاصل کی ہے۔
دھنوا نے کہا کہ جس طرح کا خطرہ ہندستان کے سامنے ہے ویسا کسی اور ملک کے سامنے نہیں ہے۔ ہمارے پڑوسی ملک ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہوئے نہیں ہیں۔ چین مسلسل اپنے فضائیہ کو مضبوط کر رہا ہے۔ ہمارے مخالفین کے خیالات راتوں رات بدل سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں بھی اپنے مخالفین جتنی طاقت جٹانی ہوگی۔
ایئر فورس چیف کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حکومت کے اوپر الزام لگ رہے ہیں کہ رافیل سودے میں وہ خود کو بچانے کے فوجی افسران کا استعمال کر رہی ہے۔ منگل کو سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا ، ارون شوری اور پرشانت بھوشن نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی ذاتی طور پر قصوروار ہیں۔