دوسرے اضلاع سے اتر کینرا میں آنے والوں کو کورونا کی جانچ کرنا لازمی
02:31PM Sun 5 Jul, 2020
کاروار: 5 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں بڑھتے کورونا معاملات کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے دوسرے اضلاع سے اتر کینرا میں آنے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ڈی سی کی طرف سے جاری نئی ہدایات کے مطابق اتر کینرا میں دوسرے اضلاع سے آنے والے وہ افراد جو یہاں تین دن یا اس سے زیادہ رہنا چاہتے ہوں انہیں اپنے اپنے علاقوں میں موجود فیور کلینک ‘FEVER CLINIC’جاکر جسمانی حرارت کی جانچ کرانا لازمی ہے۔
ڈی سی کے مطابق جو بھی اس اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جائیں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں 14 دنوں کے لیے کورنٹائن کیا جائے گا۔