آئی سی ایس ای دسویں کے امتحانات میں بھٹکل تعلقہ کا صد فیصد نتیجہ

01:03PM Wed 8 May, 2019

بھٹکل: 8 مئی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انڈین سرٹی فیکٹ آف سکینڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای)  کے دسویں درجات کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے ۔ اس کے مطابق بھٹکل تعلقہ کو  اس بار بھی صد فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق تعلقہ میں آئی سی ایس ای نصاب کے حامل تین اسکول ہیں جس میں نیو شمس اسکول بھٹکل، ودیانجلی اسکول بھٹکل  اور بینا ویدیا اسکول شامل ہیں۔ نتائج کے مطابق اس بار ودیانجلی پبلک اسکول کی  ونوتا بھٹ  96.33 فیصد کے ساتھ پورے تعلقہ میں اول رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے تو وہیں  نیو شمس اسکول کی رابعہ ملیحہ 95.6 فیصد کے ساتھ دوسرا رینک  اور بینا ویدیا  ہائی اسکول  کے  سُدیپ نائک کو  93.8 فیصد کے ساتھ تیسرا رینک حاصل ہوا ہے۔