بھٹکل مرکزی فطرہ کمیٹی کی اہم نشست انعقاد

11:49AM Mon 12 Jun, 2017

بھٹکلیس نیوز / 12 جون، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) مرکزی فطرہ کی کمیٹی کی ایک اہم نشست آج بعد نماز ظہر مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی میں نائب صدر تنظیم جناب ایس ایم سید پرویز صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں محلوں کے ذمہ داران نے شرکت کی اور فطرہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں اپنے لائحہ عمل کو سامنے رکھا۔ اس موقع پر مولانا الیاس صاحب جاکٹی ندوی نے فطرہ لینے آنے والوں تک نماز روزوں کی باتیں پہنچانے اور انہیں بھی فطرہ ادا کرنے کی ترغیب دلانے کی بات کہی اور محلوں میں نشستیں منعقد کرکے انہیں اس تعلق سے سمجھانے کی گزارش کی۔ خیال رہے کہ بھٹکل مرکزی فطرہ کمیٹی کے تحت سال گزشتہ  کمٹہ سے کرمنجیشور کے درمیان ایک لاکھ سے زائد کلو چاول تقسیم کیا گیا تھا۔