Free medical check-up camp to be held at Welfare Hospital, Bhatkal on September 20

09:47PM Tue 15 Sep, 2026

بھٹکل: 15 ستمبر، 2026 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ویلفیئر اسپتال بھٹکل اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن (BMYF) کے اشتراک سے اے جے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور اے جے ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر منگلورو کے تعاون سے 20 ستمبر 2026 بروز اتوار صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ویلفیئراسپتال بھٹکل میں مفت طبی معائنہ کیمپ منعقد کیا جائے گا۔اس کی اطلاع  آج صبح منتظمین کی طرف سے منعقد ہونے والی اخباری کانفرنس میں دی گئی۔

اطلاع کے مطابق کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل ہوں گی، جن میں ڈاکٹر روشن شیٹی (یورولوجسٹ)، ڈاکٹر پوترہ (ماہر اطفال)، ڈاکٹر دیپالکشمی (کان، ناک، گلے کی ماہر) اور ڈاکٹر حنان (ہڈیوں کے ماہر) شامل ہیں۔ اس دوران مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور مشورہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ مفت ای سی جی ٹیسٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

جن مریضوں کو مزید طبی جانچ کی ضرورت ہوگی، وہ ویلفیئر ہسپتال میں متعلقہ خدمات سے استفادہ کرسکیں گے۔ مزید علاج کے لیے رجوع کرنے والے مریضوں کو لیبارٹری ٹیسٹ، ریڈیولوجی، ادویات اور دیگر تشخیصی خدمات پر 20 سے 40 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسپتال میں بھرتی پر بھی مقررہ رعایت حاصل ہوگی۔

منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مفت طبی معائنہ و مشورے کی سہولت سے استفادہ کریں۔

اس سلسلے میں منعقدہ پریس میٹ میں اے جے اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے مارکیٹنگ مینیجر پریتھم فرانسس واس، ویلفیئر اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ابوالاعلیٰ برماور، BMYF کے جنرل سکریٹری مبشر ہلارے، سوشل سکریٹری ظہیر شیخ اور اے جے اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے ایگزیکٹو مارکیٹنگ اشرف سعدا موجود تھے۔