مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے شاہین مخدوم کے ذمہ داران اور پی ایس آئی عہدے کے لیے منتخب مشاہد احمد کی تہنیت
04:51PM Mon 2 Sep, 2019
بھٹکل: 2 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) قربانی کے دنوں میں قربانی کے جانوروں کی ہڈیاں، اوجھڑی اور ان کی باقیات کو گھروں سے اٹھا کر ماحول کو پر امن رکھنے میں مددگار بننے والے بھٹکل کے قدیم اسپورٹس سینٹر شاہین مخدوم کے ذمہ داران اور پی ایس آئی کا امتحان دے کر امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے بھٹکل کے پہلے مسلم قابل فخر فرزند مشاہد ابن محمد حنیف شیخ کی تہنیت کے لیے آج بعد نماز عصر مجلس اصلاح و تنظیم میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔
پروگرام کا آغاز مولانا ارشاد افریکہ صاحب کی تلاوت کے ساتھ ہوا جس کے بعد جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب عبدالرقیب ایم جے صاحب نے اجلاس کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے شاہین اسپورٹس سینٹر اور جناب مشاہد شیخ صاحب کو مبارکباد دی۔
صدر اجلاس جناب پرویز ایس ایم صاحب نے کہا کہ کسی چیز کو کامیابی تک پہنچانے کے لیے قربانیوں کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے شاہین اسپورٹس سینٹر کے ذمہ داران اور جناب مشاہد صاحب کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان لوگوں نے قربانیاں دیں اس لیے ان کے کاموں میں انہیں کامیابی ملی۔
جناب ماسٹر شفیع شابندری صاحب نے اس موقع پر کام کرنے والوں کو اپنے اندر خلوص پیدا کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے حلال کمائی کی بھی تاکید کی۔
اس کے علاوہ اس موقع پر جناب عتیق الرحمان منیری صاحب، سابق جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری صاحب، جناب عنایت اللہ شابندری صاحب نے بھی اپنے خیالات ظاہر کیے اور ان تمام کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے شاہین اسپورٹس سینٹر کے ذمہ دار جناب سمیع اللہ اٹل صاحب اور جناب مشاہد شیخ صاحب کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت کی گئی۔
ناظم اجلاس جناب جیلانی شابندری صاحب کے شکریہ پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔
واضح رہے کہ بھٹکل ہورلی سال کے رہنے والے مُشاہد احمد شیخ نے پی ایس آئی سیول امتحان 2018 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پورے علاقے کا نام روشن کردیا ہے۔وہ اب اگلے چند دنوں میں میسور جائیں گے جہاں نو ماہ کی ٹریننگ کے بعد انہیں خاکی وردی کے ساتھ ذمہ داری سونپی جائے گی، توقع ہے کہ ان کی پوسٹنگ ویسٹرن رینج میں ہوگی۔