پاکستانی سنگر راحت فتح علی خان پر غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کا الزام، ای ڈی نے جاری کیا نوٹس
12:48PM Wed 30 Jan, 2019
مشہور پاکستانی سنگر راحت فتح علی خان پر غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کا الزام لگا ہے۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راحت فتح کو قریب 2.42 کروڑ روپئے غیر قانونی طریقے سے ملے تھے۔ ان میں سے 1.6 کی اسمگلنگ انہوںنے ہندستان میں کی۔ اس معاملے میں ای ڈی نے انہیں نوٹس جاری کیا ہے اور جانچ جاری ہے۔
ای ڈی نے راحت فتح علی خان سے 2.61 کروڑ روپئے کو لیکر جواب طلب کیا ہے۔ اب اگر ای ڈی سنگر کے جواب سے مطمئن ہوتی ہے تو انہیں ہندستان سے اسمگل کی گئی رقم 300 فیصد جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے۔ اگر راحت جرمانہ نہیں دیتے ہیں تو انہیں لک آؤٹ نوٹس دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ وہ ہندستان میں کہیں بھی اپنا پروگرام نہیں کر پائیں گے۔
بتادیں کہ راحت فتح علی خان کے ساتھ اس طرح کامعاملہ پہلی مرتبہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے وہ سال 2011 میں بھی پیسوں کے چکر میں پھنسے تھے۔