کماراسوامی نے کرناٹک میں نئی حکومت کے قیام کے بارے میں دیا یہ بڑا بیان

01:34PM Thu 25 Jul, 2019

کرناٹک کے کارگزار وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے جمعرات کو کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ریاست میں مستحکم حکومت کے قیام پر شبہ ہے۔ کمارا سوامی نے آج کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر رامالِنگا ریڈی کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے مذکورہ باتیں کیں۔ انہوں نے کہا ،’کوئی بھی سیاسی پارٹی ریاست میں مستحکم حکومت بنانے کی حالت میں نہیں ہے‘۔ کارگزار وزیر اعلیٰ اور  ریڈی کے ساتھ میٹنگ کے تناظر میں انہوں نے کہا جنہوں نے 15 دیگر باغی اراکین اسمبلی کے ساتھ اپنی اسمبلی سیٹ سے پہلے استعفیٰ دے دیا تھا، اب انھیں اپنا استعفیٰ واپس لے لینا چاہیے‘۔ انہوں نے کہا،’ہماری گذارش پر راما لنگا ریڈی نے اپنا استعفیٰ واپس لینے سے اتفاق کر لیا ہے اور شکریہ ادا کرنے کے لیے ان سے ملاقات کی‘۔
 اس درمیان اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار نے اندیشہ ظاہر کیا کہ ریاست آئینی بحران کی جانب بڑھ رہی ہے کیونکہ اسمبلی کے لیے مالی بل ملنا ابھی باقی ہے۔ باغی اراکین کے استعفیٰ پر زیر التواء فیصلوں کے تناظرمیں انہوں نے کہا،’ میں نے انھیں اپنے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس دیا تھا لیکن وہ اسمبلی نہیں لوٹے‘۔ انہوں نے کہا،’ اگر حالیہ یہ امتناع جاری رہتا ہے تو ریاست میں صدر راج لگ سکتا ہے‘۔