ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر انجمن حامئی مسلمین کے جنوری میں ہونے والے پروگرام ملتوی

04:01PM Sat 21 Dec, 2019

بھٹکل: 21 دسمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی صد سالہ تقریبات کے اختتامی اجلاس کے طور پر ماہ جنوری میں بہت سارے پروگراموں کا انعقاد ہونا  طے پایا تھا ۔ لیکن ملک میں این آر سی اور سی سی اے کو لے کر چل رہے حالات کو دیکھتے ہوئے انجمن کی انتظامیہ نے ان تمام پروگراموں کے   ملتوی ہونے کی خبر دی ہے۔

ملتوی شدہ پروگرامات کی تاریخ کا اعلان انشاء اللہ بہت جلد کیے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔