ادارہ ادب اسلامی کا مشاعرہ اور معروف شاعر فطرتؔ صاحب کی تہنیت
04:29PM Sat 26 Dec, 2015
بھٹکلیس نیوز / 26 دسمبر، 15
بھٹکل / (پریس ریلیز) ادارہ ادب اسلامی ہند بھٹکل شاخ کی طرف سے 31؍دسمبر شب 09:00 بجے شمس اسکول گراونڈ جامعہ آباد روڈ پر ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں بیرونی مدعو شعرا ء جناب حسن خاں حسنؔ (چن پٹن)، جناب مظہرؔ محی الدین (کوپل) ،جناب حیاتؔ روزندار(بیجاپور)اور علی باشاہ بسملؔ (گوا)کے علاوہ مقامی شعرائے کرام بھی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔
اس موقع پر مشہور و معروف شاعر محترم ڈاکٹر محمد حسین فطرتؔ صاحب کی خصوصی تہنیت بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ انٹر اسکول اور انٹر پی یو کالج سطح پر طلباء کے مابین غزل سرائی کا فائنل راؤنڈ بھی ہوگا۔جس میں اول دوم اور سوم مقام پانے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔تمام ادب نوازحضرات سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے