وزیر اعظم نریندر مودی سعودی عرب کے لیے روانہ
12:15PM Sat 2 Apr, 2016
واشنگٹن۔ وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن میں جوہری سلامتی کانفرنس میں شرکت کے بعد آج سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گئے۔ کانفرنس کے دوران مسٹر مودی نے امریکہ کے صدر براک اوباما اور دنیا کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ جوہری سلامتی اور دہشت گردی پر بات چیت کی۔ انہوں نے کانفرنس سے پہلے کئی ممالک کے سربراہوں کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کئے اور لیزر انٹرفیرومیٹر گریوٹیشنل ویوآ بزرویٹری(ایل آئی جی او) کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم سے کل ملاقات بھی کی۔
یہ ان کا تیسرا امریکہ دورہ تھا۔ اس سے قبل وہ 2014 اور 2015 میں یہاں آ چکے ہیں۔