تمل ناڈو کے لاپتہ ماہی گیر کی لاش بہ کر ساحل پر آئی 

02:18PM Mon 30 Jan, 2017

رامیشورم؍تمل ناڈو (بھٹکلیس نیوز)پڈکوٹئی ساحل کے قریب مچھلی کا شکار کرنے والی کشتی کے مبینہ طور پر پلٹ جانے کے بعد ایک دوسرے شخص کے ساتھ لاپتہ ہوئے تمل ناڈو کے ایک ماہی گیر کی لاش بہ کر یہاں دیوی پٹنم گاؤں کے ساحل پر آ گئی ۔سمندری پولیس نے ہلاک ہوئے ماہی گیر کی شناخت بھاگیراج(34)کے طور پر کی ہے جو پڈکوٹئی میں جگدپٹنم گاؤں کا رہنے والا تھا۔ماہی گیری شعبہ کے افسر نے بتایا کہ اسی علاقے کے دوسرے ماہی گیر وگنیش(19)کے بارے میں معلومات نہیں ہے۔دونوں 21؍جنوری کو سمندر میں گئے تھے اور جگدپٹنم کے پاس تیز لہروں کی وجہ سے پانی میں ان کی کشتی ڈوب گئی تھی ۔پڈکوٹئی ضلع میں ماہی گیری کے شعبہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیکھر نے بتایا کہ جب وہ ساحل پر نہیں لوٹے ،تو ان کا پتہ لگانے کے لیے 6 دن تک تلاشی اور بچاؤ مہم چلائی گئی لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔سمندری پولیس نے بھاگیراج کی لاش کو برآمد کرلیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے لیے اس کو سرکاری اسپتال بھیج دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ سمندری پولیس اب بھی وگنیش کی لاش کو تلاش کر رہی ہے۔