کرن بیدی پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر مقرر ، حکومت کا شکریہ ادا کیا ، کمار وشواس نے لی چٹکی
12:13PM Sun 22 May, 2016
نئی دہلی : دہلی کے سیاسی گلیارے سے آج ایک چونکانے والی خبر آئی۔ دہلی میں بی جے پی کی جانب سے وزیر اعلی امیدوار رہیں کرن بیدی کو پڈوچیری کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ آج صدر نے کرن بیدی کو پڈوچیری کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔
دہلی انتخابات میں بی جے پی کی کراری شکست کے بعد کرن بیدی سیاسی سرگرمیوں سے دور تھیں اور بی جے پی کے کسی بھی پروگرام میں کبھی نظر نہیں آئیں۔ اس انتخاب میں بی جے پی کو محض 3 سیٹیں ہی ملی تھیں اور وہ خود بھی الیکشن ہار گئی تھیں۔ کرن بیدی 1972 بیچ کی آئی پی ایس افسر رہ چکی ہیں۔
راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کرن بیدی کو فوری طور پر پڈوچیری کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا جاتا ہے۔کرن بیدی نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ذمہ داری کو نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گی۔ میں ملک کی خدمت کے لئے ہی یہاں ہوں۔ میں حکومت کی شکرگزار ہوں کہ مجھے یہ ذمہ داری دی گئی۔
ادھر کرن بیدی کو لیفٹیننٹ گورنر بنائے جانے پر عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور معروف شاعر کمار وشواس سے چٹکی لی ہے ۔