بھڑکاؤ بھاشن کی بنا پر بالیکا سرسوتی کے خلاف مینگلورو میں کیس درج کرنے پر غور

04:28PM Mon 2 Mar, 2015

بھٹکلیس نیوز / 02 مارچ، 15 منگلورو / (نامہ نگار) منگلورو میں وی ایچ پی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر نہرو میدان میں منعقد ایک اہم مقررہ کی حیثیت سے خطاب کرنے والی بالیکا سرسوتی پر منگلورو پولس ان کے بھڑکاؤ بھاشن کی بناء پر کیس درج کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے منگلورو میں تقریباً 1.2 لاکھ کی تعداد میں موجود ہندؤں کو خطاب کرتے ہوئے اقلیتی طبقوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے بیانات دئے تھے جو ریاست کی امن و امان کے لئے خطرہ ہوسکتے تھے۔ انہوں حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ہندؤں سے نا انصافی کی بات کہی تھی ۔منگلور کے پولس کمشنر مسٹر ایس موروگن نے کہا ہے کہ منگلورو پولس کی طرف سے اس تنظیم کو باخبر کیا گیا تھا کہ کسی طرح کے بھڑکاؤ اور فساد پیدا کرنے والے بھاشن کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔