مینگلور اسپتال میں کورونا سے متاثر نوجوان کی صحت بہتر: دو مرتبہ نیگیٹو رپورٹ آنے کے بعد کل اسپتال سے ڈسچارج ہونے کی امید
04:13PM Sun 5 Apr, 2020
بھٹکل: 05 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دبئی سے بھٹکل لوٹنے کے دوران 19 مارچ کی شام 5.30 بجے ائیر پورٹ سے ہی اسپتال لے جائے گئے بھٹکل کے پہلے کورونا مریض کی صحت اب بالکل درست ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شرالی کے رہنے والے اس نوجوان کی رپورٹ دو مرتبہ نگیٹیو موصول ہوئی ہے جس کے بعد اسپتال کے عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد کل اس نوجوان کو ڈسچارج کرکے گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ خبر ان کے گھر والوں سمیت بھٹکل والوں کے لیے بھی راحت کی خبر ہے۔