مفت میں شہرت حاصل کرنے کا شاخسانہ
04:56PM Thu 6 Jul, 2017
سپریم کورٹ نے جرمانہ لگاکر ابراہیم کو گہری ضرب لگائی
بنگلور (بھٹکلی نیوز ): :۔کئی لوگ کو حق اطلاعات ( آرٹی آئی ) کا غلط استعمال کر کے خوب شہرت حاصل کرنے کا جنون سوار ہے توکچھ لوگ اسی کے ذریعہ کئی لوگوں کو بلیک میل کرکے رقم حاصل کررہے ہیں۔ مفت میں شہرت حاصل کرنے والے لوگوں میں سماجی رکن ٹی جے ابراہیم کا نام سرفہرست ہے ۔وہ کئی سالوں سے آرٹی ای کے ذریعہ تفصیلات حاصل کرکے خوب شہرت حاصل کی تھی اورکئی عدالتوں کا قیمتی وقت بھی ضائع کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ابراہیم کو 25لاکھ رپیوں کا جرمانہ لگا کر انہیں گہری ضرب لگائی ہے۔ابراھیم نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ کلبرگی ضلع آلند میں سرکاری زمین پر منی ودھان سودھا تعمیر کیاجارہا ہے جبکہ اس سے قبل نجی زمین کی خریدی کی گئی تھی اور اس کے لئے زمینات کے مالکان کومعاوضہ دیا گیاہے۔ اس زمین کے مالک رکن اسمبلی بی آر پاٹل ہیں اور اس زمین کی حفاظت کرنے کے مقصد سے پاٹل نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اس معاملہ میں بڑے پیمانہ پر گھوٹالہ ہوا ہے اور اس کی جانچ کرانے اور نجی زمین پر ہی منی ودھان سودھا تعمیرکرنے کا حکم دینے کی اپیل کی تھی۔ سپریم کورٹ نے اس عرضی پر سخت ناراضگی جتائی اور عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرنے پر 25لاکھ روپیوں کا جرمانہ لگایا۔عدالت نے بتایا کہ کسی بھی عدالت کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ حکومت کو سرکاری زمین پریانجی زمین پر منی ودھان سودھا تعمیر کرنے کا حکم جاری کرے۔ اب ابراھم کو سوائے جرمانہ ادا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے اور سپریم کورٹ نے ایک ماہ کے اندر جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کرسکتا ہے ۔