کرناٹک اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام نعت سیمینار ونعتیہ مشاعرہ
04:28PM Wed 13 Sep, 2017
بنگلور(بھٹکلیس نیوز): بروز جمعہ مورخہ 15ستمبر2017بمقام بفٹ ہال، دارالسلام، کوئنس روڈ، بنگلور بوقت ساڑھے چار بجے جناب الحاج تنویر سیٹھ صاحب، وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ، اقلیتی بہبود و اوقاف کی صدارت میں نعت سیمینار و نعتیہ مشاعرہ منعقد ہے۔ جس میں جناب محمد محسن، آئی۔اے۔یس، سکریٹری، محکمہ اقلیتی بہود ، حج و اوقاف، جناب عزیز اللہ بیگ، ریٹائرڈ (آئی۔اے۔یس)، سابق چیرمین، کرناٹک ارد و اکادمی،ڈاکٹر انور شریف، جنتادل (یس) لیڈر، ڈاکٹر سی۔وائی یس خان ، صدر۔ اے ۔پی۔جے ڈاکٹر عبدالکلام ٹرسٹ اور جناب نیاز الدین نیاز، صدر ، محفل رجسٹرڈ، بنگلور بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر نعت کے مختلف موضوعات پر مقالہ نگار اپنے مقالے پیش کریں گے۔ وقفہ چائے نوشی و نمازِ مغرب کے بعدحضرت مولانا محمد حنیف افسر عزیزی ، خطیب و امام ، مسجدِ بیوپاریاں ، بنگلور کی صدارت میں مدعو شعرائے کرام اپنا نعتیہ کلام پیش کریں گے۔ آپ تمام سے گذارش ہے کہ معہ دوست احباب شرکت فرمائیں۔