شہر کے نامور صنعت کار شری اُدئے گروڈاچار کو اعزازپیش کیا گیا

02:41PM Wed 10 May, 2017

بنگلور ، (بھٹکلیس نیوز)بتاریخ9؍مئی 2017ء بروز منگل بوقت شام 7-00بجے ، بمقام اشوکہ پلر کے مقابل میں واقع گروڈا کارپوریٹ کمپنی کے دفتر میں نامور صنعت کار و معروف لیڈر گروڈا کارپوریٹ کمپنیس کے مینجمنٹ ڈائرکٹر شری اُدئے گروڈاچار جو سابق اے ،ڈی، جی ،پی ، و کمشنر آف پولیس شری بی۔ین۔ گروڈاچار ، کے فرزند ہیں انہیں مسلم قائدین قاری صوفی ولی با صاحب ، رکن جمعےۃ الصوفیاء والمشائخ آل کرناٹکا ، میناریٹی مورچہ کرناٹکا اسٹیٹ بی جے پی کے نائب صدر جناب اکرم پاشاہ صاحب، دی بنگلور آٹو رکشا تنظیم کے الحاج شیخ احمد صاحب، جناب اسمعٰیل صاحب عرف دا بھائی خلاصی پالیم، جناب مشتاق، جناب پرویز، فاروق پہلوان ، و نور بھائی کے علاوہ شری سرینیواس بسونگڈی وغیرہ نے اعزاز پیش کیا ۔ شری اُدئے گروڈا چار ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر بریگیڈ روڈ پر واقع گروڈا مال کے بالا خانے پر روزداروں کے لئے روزہ و افطاری و پنچ وقتہ نماز ادا کرنے کے لئے انتظام و سہولت فراہم کرتے ہوئے اس طرح کے خدمات انجام دیتے آرہے ہیں، اسی طرح ریاست کرناٹک و شہر کے مختلف مقامات پر ان کے گروڈا مالس میں بھی انہی خدمات کا سلسلہ مسلسل پچھلے کئی سالوں سے جاری رکھا ہے ۔ افطاری کے موقع پر مسلم برادران کے ساتھ مغرب کی نماز بھی ادا کرتے ہیں اور دعا میں شامل رہتے ہیں۔ انہیں مسلم روز داروں کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں ۔ بالخصوص نوجوان طبقہ کو اپنی گروڈا کارپوریٹ کمپنیوں میں ہزاروں کی تعداد میں روزگار بھی فراہم کئے ہیں۔