رمضان المبارک کی آمد پر چینائی کے شخص کی قرآن سے جڑی بہترین پیشکش: بھٹکلی افراد کا بھی رہا ہے تعاون

02:25PM Thu 23 Apr, 2020

بھٹکل: 23 اپریل، 20  (بھٹکلیس نیوز بیورو) رمضان المبارک کی آمد پر چینائی سے تعلق رکھنے والے معروف تاجر نے عوام کو ایک بہترین تحفہ پیش کیا ہے جس کے لیے انہیں بھٹکلی حضرات کا بھی کافی تعاون رہا ہے۔ اطلاع کے مطابق چینائی کے رہنے والے جناب ٹی عدنان احمد نے گزشتہ سال  انگریزی میں ایک کتاب لکھی تھی جس میں انہوں نے کوشش کی تھی تروایح میں جو قرآن کی تلاوت ہوتی ہے اس کا خلاصہ پیش کیا جائے۔ Essence نام کی یہ کتاب انگریزی میں تھی جس کو چینائی کی اکثر مساجد میں تراویح کے بعد پڑھا جاتا تھا تاکہ جو قرآن پڑھا گیا ہے اس کا مطلب بھی لوگوں کے سمجھ میں آسکےجس کو کافی پذیرائی ملی۔ اسی سے متاثر ہوکر انہوں نے اس فائدہ کو اور عام کرنے کی سوچی اور اس کتاب کا اردو ترجمہ کرکے اس کو آڈیو ویڈیو کی شکل دینے کا خیال کیا۔ موصوف نے بتایا کہ ان کی اس کتاب کا ترجمہ بھٹکل کے مشہور صحافی اور شاعر ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب نے کیا اس کے علاوہ انہوں نے The Afaf Way نام سے ایک چینل بھی ترتیب دیا ہے جس میں اردو اور انگریزی کا ترجمہ آڈیو کی شکل میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کام کے لیے انہیں بھٹکل کے جناب امین محسن صاحب، جناب شابندری محمد محسن صاحب اور ان کے فرزند جناب معاذ شابندری صاحب اور قاری حماد پلور کا بھی کافی تعاون رہا جس کے لیے وہ ان سب کے شکر گزار ہیں۔ ان کی ویڈیو یہاں پیش کی جارہی ہیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=2JqhlWy4qNk https://www.youtube.com/watch?v=3b5xkF6fjJU https://www.youtube.com/watch?v=HdJBj1Rv29Y