ابناء جامعہ کی نئی عمارت کا مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کے ہاتھوں افتتاح
02:21PM Mon 5 Feb, 2018
بھٹکلیس نیوز / 05 فروری، 18
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) آج بعد نماز عصر مدینہ کالونی میں ابناء جامعہ کی نئی عمارت کا افتتاح ناظم ندوۃ العلماء و صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر افتتاحی خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا نے ابناء جامعہ اور اس کے ذمہ داروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ انسان کی فضیلت علم کی وجہ سے ہے اور اسی لئے علم کو حاصل کرنا ضروری ہے۔ مولانا محترم نے کہا کہ قوموں کے ذریعہ علم محفوظ ہوتا ہے اور اسی طرح سارا نظام چلتا ہے۔ مولانا محترم نے دینی اور دنیوی دونوں علموں کو یکجا طور پر حاصل کرنے کی ترغیب دی اور اپنے علم سے خود فائدہ حاصل کرنے اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچانے کی بات کہی۔
اجلاس کا آغاز مولوی مصدق ہلارے ندوی کی تلاوت کے ساتھ ہوا جب کہ مولوی عمیر سدی باپا نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ جس کے بعد ناظم اجلاس مولوی عمیر خلیفہ ندوی صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے ابناء جامعہ کی بنیاد اور اس کے ارتقاء پر بھی مختصر روشنی ڈالی، اس موقع پر جناب عیسی منصوری صاحب، جناب مولانا خالد غازی پوری ندوی صاحب، مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی صاحب، مولانا طلحہ صاحب ندوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر قاضی جماعت المسلمین جناب مولانا اقبال ملا ندوی صاحب، مہتمم جامعہ مولانا مقبول کوبٹے ندوی صاحب، جناب مولانا حمزہ حسنی صاحب، جناب مولانا واضح رشید ندوی صاحب، ناظم