رابطہ سوسائٹی اور مجلس اصلاح و تنظیم  کے ذمہ داران کی پنچایت اور بلدیہ کے ذمہ دارن سے ملاقات

04:18PM Fri 12 Aug, 2016

بھٹکلیس نیوز / 12 اگست، 16 بھٹکل / (نامہ نگار) رابطہ سوسائٹی اور مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے شروع کئے گئے کلین بھٹکل اور روڈ سیفٹی پروگرامات کا عملی طور پر آغاز ہونے کو ہے۔ اس کے لئے سب سے پہلے انشاء اللہ اتوار کے روز مختلف علاقوں میں صفائی مہم کا آغاز ہوگا جس کو بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی بھی حمایت حاصل رہے گی۔ اس سے قبل اس پروگرام کو کامیابی سے انجام دینے کے لئے رابطہ اور مجلس اصلاح وتنظیم کے ذمہ داران پر مشتمل ایک وفد نے پنچایت اور بلدیہ کے ذمہ داران سے ملاقات کی ، اس موقع پر پنچایت اور بلدیہ کے ذمہ داروں نے ان پروگراموں میں اپنا بھر پور تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر جنر سکریٹری رابطہ سوسائٹی جناب محی الدین رکن الدین صاحب، نائب صدر مجلس اصلاح و تنظیم جناب عنایت اللہ شابندری صاحب، جناب جیلانی شابندری صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے۔