فیس بوک و ٹیوٹر کی وجہ سے موجودہ نسل کنڑا ادب سے دور جارہی ہیں؛وزیر اعلیٰ سیدرامیا
06:40AM Fri 13 Sep, 2013
فیس بوک و ٹیوٹر کی وجہ سے موجودہ نسل کنڑا ادب سے دور جارہی ہیں؛وزیر اعلیٰ سیدرامیا
بھٹکلیس نیوز
بنگلور/11ستمبر13
نئے زمانہ کی نوجوان موجودہ دور میں ریاستی زبان کنڑا کو بھولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اور اسکی وجہ اُن کا فیس بک و ٹویٹر وغیرہ میں کچھ زیادہ ہی استعمال کرنا ہے۔اگر وہ کنڑا سافٹ وئیر کو استعمال میں لاتے ہے تو یہ ان نئی نسلوں کو کنڑا زبان میں دلچسپی کو پھر سے اجاگر کرنے کے لئے بہت کارگر ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ مسٹر سیدارامیا نے ایک اجلاس میں مصنف پورنا چندرہ تیجسوی کی کنڑا ناویل "کادو ماتو کروؤیا" کے اجرا کے موقع پر کیا۔ موصوف نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پورنا چنرہ بہت اعلی و میااری طور کے ادیب گزرے ہے ۔اُن زبان سے ادا کیے ہوئے جملہ دلوں پر اثر کرتے تھے۔وزیر اعلی نے ان سے متعلق اس بات کی بھی وضاحت پیش کی کہ پورنا چندرہ شہر میں رہنے کے باوجود کبھی دولت کے پیچھے نہیں دوڑے وہ تو صرف سکون کو تلاش کرتے رہتے تھے جو اُنہیں قلم سے حاصل ہوتا تھا۔موصوف وزیر اعلی ٰ نے اس موقعے پر نوجوان نسلوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ پورنا چندرہ شخصیت آپ لوگوں کے لئے ایک بہترین مثال ہے ۔اسکے علاوہ جنہ پیٹہ ایوارڈ وصول کنددہ کنڑا ادیب مسٹر چندرا شیکھر کمبر نے بھی اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کنڑاادب زبان پر زور دیا۔