بھٹکل کے سرکل پولس انسپکٹر کے ایل گنیش کا تبادلہ؛ مینگلور خفیہ محکمہ میں ملا ڈی ایس پی کا عہدہ
04:14PM Sun 4 Aug, 2019
بھٹکل: 4 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے سرکل پولس انسپکٹر کے ایل گنیش کو ترقی دیتے ہوئے انہیں بھٹکل سے مینگلور میں خفیہ محکمہ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ اور اگلے تین دن میں وہ یہاں سے مینگلور روانہ ہوں گے اور خفیہ محکمہ میں بطور ڈی ایس پی تعینات ہوں گے۔
جنوری 2018میں بھٹکل میں سرکل انسپکٹر کے عہدہ پر تعینات ہونے والےکے ایل گنیش نے بحیثیت سی پی آئی بھٹکل میں کافی مشہور اور مقبول ہوئے اور انہوں نے محبت اور ملنساری کے ساتھ تمام لوگوں کو ساتھ لے کر اپنی ذمہ داری نبھائی۔