خاندان کے لوگوں کے مختلف بیانات سیاست چھوڑ کر تجارت کرنے کے فیصلے پر مجبور: کمار سوامی
03:43PM Tue 11 Jul, 2017
کولار(بھٹکلیس نیوز):۔ سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس کرناٹک یونٹ کے صدر ایچ صدر ڈی کمار سوامی نے کہا کہ ان کے خاندان کے افراد کے ذریعہ سے ہی دئے جانے والے مختلف بیانات اور مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے وہ دل برداشتہ ہوچکے ہیں اور سیاست چھوڑ کر تجارت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں تروپتی سے بنگلور کو لوٹتے وقت ملباگل میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کے بھتیجے پراجول کمار کے بیانات او ر پھر ان کے بڑے بھائی ایچ ڈی ریونا کی جانب سے دئے گئے بیانات کی وجہ سے وہ کافی مایوس ہوچکے ہیں اور سیاست چھوڑ کر تجارت شروع کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ وہ کئی سالوں سے پارٹی کو مضبوط کرنے اور اسے اقتدار پر لانے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔پارٹی لیڈروں اور کارکن کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے اور جو بھی اختلافات یا دشمنی ہے اسے ختم کرنے میں کامیاب رہے ہیں اسی درمیان ان کے بھتیجے پراجوال کمار کی جانب سے پارٹی میں بھی سوٹ کیس لیکر لیڈروں کو شامل کرنے اور محنتی اور ایماندار کارکن کو پچھلی صف میں بٹھانے کا سنگین الزام لگایا ہے۔پارٹی کے اندر سوٹ کیس کا کلچر بالکل نہیں ہے اور پتہ نہیں کس بنیاد پر پراجول کمار نے یہ بات کہی تھی۔اگر وہ میسور ضلع ہنسوراسمبلی حلقہ سے انتخابات لڑنا چاہتا ہے تو اسے ٹکٹ دیاجائے گا۔کانگریس چھوڑکر حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق وزیر ایچ وشواناتھ کو ٹکٹ دینے کا ابھی تک کوئی وعدہ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ تمام اسمبلی حلقوں کے مقامی پارٹی لیڈروں اورکارکن کی سفارش کی بنیاد پر ہی اُمیدواروں کی فہرست تیار کی گئی ہے اور اب پارٹی میں دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کی شمولیت کی وجہ سے اُمیدواروں کی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے۔اس لئے اگلے سال کے جنوری یا فروری میں فہرست جاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ا ن کے والد ایچ ڈی دیوے گوڈا لو ک سبھا کے انتخابات نہیں لڑیں گے اور ان کی بیوی انیتا کمارسوامی بھی چن پٹن یا کسی بھی حلقہ سے انتخابات نہیں لڑیں گی۔ انکے خاندان میں صرف وہ اور ان کے بھائی ریونا ہی انتخابات لڑنے کا فیصلہ لیا ہے اور آخری لمحات میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ کولار اسمبلی حلقہ س کسے ٹکٹ دینے کی مانگ ہورہی ہے اور حال ہی میں کولار اسمبلی حلقہ ک کئی لوگوں نے دیوے گوڈا سے رابطہ قائم کرکے سرینواس گوڈا کو ہی ٹکٹ کی مانگ کی ہے۔ دوسری طرف سرینواس گوڈا نے خود کو پارٹی سرگرمیوں سے دور رکھا ہے۔اسی لئے اب تک کوئی قطعی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں کولار کے پارٹی لیڈروں اور کارکن کے ساتھ ایک اجلاس کرکے قطعی فیصلہ لیا جائے گا اس تعلق سے بہت جلد وہ کولار ضلع کا بھی دورہ کرنے والے ہیں۔