انجمن کی جانب سے جمعرات کو بھٹکل و اطراف کے اسکول و کالج طلبہ کے مابین مختلف مقابلوں کا ہوگا انعقاد
12:01PM Sun 25 Nov, 2018
بھٹکل؛ 25 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کی صد سالہ تقریبات کی مناسبت سے انجمن کے دینیات بورڈ کے زیر اہتمام انشاء اللہ 29/نومبر،2018 جمعرات کو بھٹکل و اطراف کے اسکول و کالج کے طلبہ کے مابین مختلف مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔ اس کی جانکاری جنرل سکریٹری انجمن جناب اسماعیل صدیق صاحب کی طرف سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اجلاس رات 08:30 بجے انجمن میدان میں منعقد ہوگا جس میں حمدیہ مقابلے، کوئز مقابلے اور برجستہ تقریری مقابلوں کے علاوہ بچوں کے مختلف پروگرام بھی پیش ہوں گے۔
صدر انجمن جناب جوکاکو عبدالرحیم صاحب کی صدرات میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی محمد اسلم صاحب رشادی (بانی و مہتمم جامعہ غیث الہدیٰ شکاری پالیہ، بنگلور) تشریف لائیں گے جبکہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے مولانا شکیل احمد ندوی صاحب (مہتمم مدرسہ رحمانہ و امام و خطیب و قاضی جماعت المسلمین، منکی) بھی شریک ہوں گے۔
لہذا انجمن کی جنرل سکریٹری نے عوام و خواص سے اس اہم اجلاس میں شریک ہوکر بچوں کی ہمت افزائی کرنے کی درخواست کی ہے۔